اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن 5سال کی آئینی مدت کے بعد، مولانا کہا کرتے تھے پارلیمان کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا مولانا!پارلیمان تب تک جعلی نہیں جب تک آپ کےفرزند اور رہنمااس میں ہیں، نئےانتخابات ضرورکرائےجائیں گےلیکن 5سال کی آئینی مدت کےبعد، ہم مولاناکی گزشتہ پارلیمانی تقریروں کی روشنی میں آگےبڑھ رہےہیں، جب وہ کہاکرتےتھے پارلیمان کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔
نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن پانچ سال کی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد۔ہم مولانا کی گزشتہ پارلیمان کی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں جب وہ کہا کرتے تھے کہ پارلیمان کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 30, 2019
نواز شریف کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےلندن پہنچتے ہی ن لیگی ترجمانوں کی ہنگامی حالت ختم ہوگئی، ن لیگ نےسپریم کورٹ کی طرح الیکشن کمیشن میں جو صفحہ پیش کیا وہ قطری لگتا ہے۔
میاں نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی (ن) لیگ کے ترجمانوں نے پاکستان میں جو ہنگامی حالت نافذ کی ہوئی تھی، وہ یکایک ختم ہوچکی ہے۔(ن) لیگ نے سپریم کورٹ کی طرح الیکشن کمیشن میں جو ایک صفحہ پیش کیا ہے،وہ بھی قطری لگتا ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 30, 2019
گذشتہ روز مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت نے اپنے احتساب سے فرار اختیارکی ہے، ملک کی معیشت سمندر میں غرق ہورہی ہے، ہم آزادی کےقائل ہیں میڈیا ہم پر تنقید کرتاہے، ہماری تحریک بھرپورطریقےسےجاری رہےگی۔
جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا تھا کہ عدالت نے کہا ہے پہلے قانون سازی کرو ، اس پارلیمنٹ کو قانون سازی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسمبلی تحلیل کی جائے ، وزیراعظم مستعفی ہوں اور فوری انتخابات کرائے جائیں۔
The post نئے انتخابات 5 سال کی آئینی مدت کے بعد ضرورکرائے جائیں گے ، معاون خصوصی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37NjqQO
via IFTTT
No comments:
Post a Comment