فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, November 30, 2019

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: یاسر شاہ نے کیرئیر کی پہلی سنچری بنا لی

ایڈیلیڈ: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیل اینڈرز کی مزاحمت جاری ہے، یاسر شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں قومی بلے باز آسٹریلوی بولرز کے سامنے بدستور بے بس نظر آئے، تین ہفتے سے زائد گزارنے کے باوجود بھی پاکستانی ٹیم آسٹریلین کنڈیشنز کو سمجھ نہ سکی، بلے باز جلد بازی میں وکٹیں گنواتے رہے، جب کہ بولرز لائن اور لینتھ کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔

بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 97 رنز پر آؤٹ ہو گئے، دوسری طرف یاسر شاہ نے شان دار بیٹنگ کی اور اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی، یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے بلے باز نے 192 گیندوں کا سامنا کیا، اور اس دوران انھوں نے 12 چوکے لگائے۔

بابر اور یاسر کی 105 رنز کی شراکت کے باوجود قومی ٹیم کو فالو آن کا خطرہ ہے، چائے کے وقفے تک پاکستان کے 8 وکٹوں پر 274 رنز تھے، بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر آسٹریلیا کے خلاف دوسری سنچری اسکور کرنے سے محروم رہے، 97 رنز پر مچل اسٹارک نے انھیں آؤٹ کر دیا، گزشتہ روز تین وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  کینگروز نے پاکستانی بولرز کو رنز کے پہاڑ تلے دبا دیا

ٹاپ آرڈر کی ناکامی اور بابر اعظم اور یاسر شاہ کی مزاحمت کے باوجود ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستان کی مشکلات کم نہیں ہو سکیں ہیں، بابر اعظم نے یاسر شاہ کے ساتھ مل کر 105 رنز کی شراکت قائم کی، دوسری طرف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں لیگ اسپنر یاسر شاہ نے پاکستانی بلے بازوں کو بیٹنگ کرنا سکھا دیا، یاسر دورہ آسٹریلیا میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔

پاکستان نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے تھے، بابراعظم 43 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جب کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔

The post ایڈیلیڈ ٹیسٹ: یاسر شاہ نے کیرئیر کی پہلی سنچری بنا لی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2qSgx0D
via IFTTT

No comments:

Post a Comment