فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, November 29, 2019

دین اسلام میں انتہاپسندی یا نفرت کی کوئی گنجائش نہیں، عثمان بزدار

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے نتائج نفرت انگیزی کی صورت سامنے آرہے ہیں ، دین اسلام میں انتہاپسندی یا نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے نتائج نفرت انگیزی کی صورت سامنے آرہے ہیں، عالمی برادری کو اسلامو فوبیا کے مضمرات پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ناروے میں اشتعال انگیز فعل صرف نفرت اور انتہا پسندی ہے، دین اسلام میں انتہاپسندی یا نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ناروےمیں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بہادر نوجوان الیاس کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

مزید پڑھیں : ناروے جیسے واقعات انسانیت کے لئے خطرہ ہیں

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے جیسے واقعات انسانیت کے لئے خطرہ ہیں۔

واضح رہے کہ ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں ایک ملعون کو قرآن کریم کی توہین سے روکنے والے مسلم نوجوان کو ہیرو قرار دے دیا گیا تھا۔

The post دین اسلام میں انتہاپسندی یا نفرت کی کوئی گنجائش نہیں، عثمان بزدار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37TIANB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment