فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 22, 2019

پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دے دی

کراچی: پاکستان نے 13 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ اپنے نام کرلیا، قومی ٹیم نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں 263 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے بولرز اور بلے باز دونوں چل گئے، سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پاکستانی بولرز نے کسی کھلاڑی کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور فتح اپنے نام کرلی۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 5وکٹیں حاصل کیں۔ یاسرشاہ نے 2، عباس، شاہین اور حارث نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، نسیم شاہ 5 وکٹیں حاصل کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کا مایوس کن آغاز کیا تاہم میچ کے تیسرے روز سے ہی ٹیم سری لنکا پر حاوی ہوگئی، عابد علی اور شان مسعود نے ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ خیال رہے کہ چوتھے روز قومی ٹیم نے 555رنز 3کھلاڑی آؤٹ پر اپنی  اننگز ڈکلیئر کی اور سری لنکا کو جیت کے لیے 476رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

عابد علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اورریکارڈ بنادیا

دوسری اننگز کے آغاز سے ہی سری لنکن ٹیم مشکلات کا شکار رہی، اُن کی پہلی وکٹ 39رنز پر اُس وقت گری جب کپتان کرونارتنے 16رنز پر محمدعباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں 40 رنز کے مجموعی اسکور پر کوشال مینڈس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، جبکہ اینجلو میتھیوز 19رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی چوتھی وکٹ 96 کے مجموعی اسکور پر اُس وقت گری جب چندی مل نسیم شاہ کی گیند کو سمجھ نہ سکے جبکہ ایک رن اضافے کے بعد ہی مہمان ٹیم کو پانچویں نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح ڈی سلوا بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اسی طرح سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی آتے گئے اور ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتے گئے۔

The post پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دے دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PNCzLk
via IFTTT

No comments:

Post a Comment