فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 1, 2019

شمالی وزیر ستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ،2 دہشتگرد ہلاک، اہلکارشہید

راولپنڈی: شمالی وزیر ستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیر ستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لانس نائیک محمدعمران آفریدی شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہلاک دہشتگردوں کی تصاویر کے ساتھ جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک کی پروفائل تصویر بھی شیئر کی۔

The post شمالی وزیر ستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ،2 دہشتگرد ہلاک، اہلکارشہید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Y9qa75
via IFTTT

No comments:

Post a Comment