فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 22, 2019

سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان

کراچی: صوبہ سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، عام تعطیل 24، 25 اور 27 دسمبر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 24 دسمبر کو شہدائے قمبر کی برسی اور 25 دسمبر کو یوم قائد کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

بعد ازاں 27 دسمبر کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بھی صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تینوں دن تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی۔

ملک بھر کے تعلیمی ادارے پہلے ہی موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے بند ہیں۔ سندھ میں 20 سے 31 دسمبر جبکہ صوبہ پنجاب میں 20 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دی گئی ہیں۔

The post سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/372rhJc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment