فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, December 3, 2019

وزیراعظم عمران خان ضرور جائیں گے مگر 4 سال بعد، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ضرور جائیں گے مگر 4سال بعد اور عوام دوبارہ عمران خان کو منتخب کریں گے، عدالت نے زرداری کی صحت سےمتعلق ہی فیصلہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بدقسمتی ہے،عوام نےجن کورہبرسمجھا وہ رہزن ثابت ہوئے، شریف خاندان نے بلیک منی کا کام نہیں کیا تو واپس آکرجواب دیں، شریف خاندان تعاون نہیں کرےگاتونیب قانون کےمطابق فیصلےکرے گا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ طاقتوراورکمزورسب پرایک قانون لاگوہوگا، بلاول بھٹوکابیان غیرجمہوری اورغیرپارلیمانی ہے، آصف زرداری پاکستان کے قانون کے مجرم ہیں، عدالت نےزرداری کی صحت سےمتعلق ہی فیصلہ کرناہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ضرور جائیں گے مگر 4سال بعد، چار سال بعد بھی ٹی ٹی،فالودےوالے،جعلی اکاؤنٹس والوں کو عوام مسترد کریں گے اور وزیراعظم عمران خان کو 4سال بعد بھی عوام دوبارہ منتخب کریں گے۔

مزید پڑھیں : آصف زرداری کو ان کی خواہش کے مطابق نہیں چھوڑ سکتے، فردوس عاشق اعوان

ان کا کہنا تھا کہ عوامی وسائل پرڈاکہ ڈالنے پرآصف زرداری عدالتوں کاسامنا کررہے ہیں۔

گذشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم کا مینڈیٹ ملا ہے، اب نیا وزیراعظم آئندہ الیکشن کے بعد ہی آئے گا، وزیراعظم نے اپوزیشن پر ہاتھ ہلکا رکھنے کی کوئی بات نہیں کی تھی، اپوزیشن ہمیشہ قانون سازی کیلئے مک مکا کی بلیک میلنگ کرتی ہے، وزیراعظم قانون کی بالادستی اور احتساب چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو ان کی خواہش کے مطابق نہیں چھوڑ سکتے، شہنشاہ عالم والا مخصوص ٹولہ اپنی مرضی سے علاج چاہتا ہے، کسی بھی شخص کی بیماری کو جانچنے کے پیرامیٹرز ہوتے ہیں، آصف زرداری کی بیماری کی تصدیق کرنا مشکل ہے۔

The post وزیراعظم عمران خان ضرور جائیں گے مگر 4 سال بعد، فردوس عاشق اعوان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OMeSml
via IFTTT

No comments:

Post a Comment