فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, December 21, 2019

جناح اسپتال کراچی میں لاشیں چھوڑنے پر 4 افراد گرفتار

کراچی: شہر قائد کے جناح اسپتال میں 2 لڑکوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہونے کے سلسلے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعید آباد میں صدر پولیس نے کارروائی میں 4 افراد کو زیر حراست لے لیا ہے، پولیس ذرایع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ٹیکسی اور رکشے کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

ٹیکسی کے ذریعے لائی جانے والی لاش کی فوٹیج

حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے، دوسری طرف اے آر وائی نیوز نے جناح اسپتال میں لاشیں چھوڑے والی ٹیکسی اور رکشے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں، جن میں ٹیکسی اور رکشے سے لاشیں اسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خبر کی تفصیل یہاں:  جناح اسپتال کراچی میں نا معلوم افراد رات گئے 2 لاشیں چھوڑ کر فرار

دونوں متوفی لڑکوں کے ساتھ آنے والے دونوں افراد نے سیاہ شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی، لاش کی منتقلی کے دوران سیاہ کپڑے پہنے افراد پریشان دکھائی دے رہے تھے، انھوں نے اس دوران فون بھی استعمال کیا۔

پولیس ذرایع نے بتایا ہے کہ دونوں لاشیں ضلع غربی سے جناح اسپتال لائی گئی تھیں، یاد رہے کہ گزشتہ شب ملزمان 2 نوجوانوں کی لاشیں جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے، جس پر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو خبر دی گئی، جس کے بعد پولیس اور رینجرز کے اہل کاروں نے اسپتال پہنچ کر لاشیں لانے والوں کی تلاش شروع کر دی تھی۔

جناح اسپتال سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی نے کہا تھا کہ لاشیں نوجوان لڑکوں کی ہے، لاشیں لانے والے انھیں بیمار بنا کر لائے تھے اور پھر انھیں ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

The post جناح اسپتال کراچی میں لاشیں چھوڑنے پر 4 افراد گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35OaoS6
via IFTTT

No comments:

Post a Comment