فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, December 7, 2019

ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں 93 فیصد کمی: محکمہ صحت کا دعویٰ

ڈینگی

اسلام آباد: محکمہ صحت نے ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں 93 فیصد کمی اور پنجاب اور سندھ کے علاوہ بقیہ تمام اضلاع کو ڈینگی سے پاک قرار دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں 93 فیصد کمی آئی ہے۔ بلوچستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع ڈینگی وائرس سے مکمل پاک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ڈینگی وائرس سے 97 فیصد پاک ہوگیا ہے۔ سندھ سے ڈینگی وائرس کا تاحال خاتمہ نہ ہو سکا۔

ذرائع وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ موجودہ 98 فیصد ڈینگی کیسز کا تعلق سندھ سے ہے، سندھ کے 96 فیصد ڈینگی کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں ملک میں مزید 94 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں سندھ سے 84، پنجاب سے 8 جبکہ ملک کے دیگر شہروں سے 2 ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 52 ہزار 776 ہوگئی۔ رواں برس سب سے زیادہ 15 ہزار 783 کیس سندھ سے رپورٹ ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت سے رواں برس 13 ہزار 285 کیس، پنجاب سے 10 ہزار 77، بلوچستان سے 3 ہزار 387، خیبر پختونخوا سے 7 ہزار 82 اور قبائلی اضلاع
سے 794 کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد کشمیر سے رواں برس 16 سو 90 ڈینگی کیس سامنے آئے۔ ملک کے دیگر حصوں سے 678 ڈینگی کیسز سامنے آئے۔ گلگت بلتستان سے رواں برس ڈینگی وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

رواں برس ملک میں ڈینگی سے 92 اموات ہوچکی ہیں۔

The post ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں 93 فیصد کمی: محکمہ صحت کا دعویٰ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38ioxZp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment