فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 1, 2019

وزیر خارجہ کراچی پہنچ گئے، ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات ہوگی

کراچی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کراچی پہنچ گئے، وزیر خارجہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل آج ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور گورنر سندھ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطح کا وفد ایم کیو ایم کے عارضی مرکز کا دورہ بھی کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان ملاقات 3 بجے ہوگی، جس میں سیاسی صورت حال سمیت دونوں جماعتوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، صوبے کی سیاسی صورت حال اور گورننس کے امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں معاہدے پر عمل، بلدیاتی اختیارات، آرٹیکل 140 اے کے نفاذ پر بھی بات ہوگی، ایم کیو ایم ایک بار پھر گرانٹ، اسکیموں اور پیکیج کا مطالبہ رکھے گی، نئے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ بھی زیر غور رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  میئرکراچی کا نئے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اعلان

ایم کیوایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، کنور نوید اور دیگر شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر نے منی اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق سے ملنے والی گرانٹ بلدیات کو نہیں مل رہی، نئے بلدیاتی انتخابات اگر انھی اختیارات کے ساتھ کرانے ہیں تو بہتر ہے نہ کرائے جائیں۔

The post وزیر خارجہ کراچی پہنچ گئے، ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2qceCDI
via IFTTT

No comments:

Post a Comment