فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 22, 2019

ایل او سی پر میزائلوں کی تنصیب رپورٹ ہوئی ہے: وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے سیکیولر انڈیا کے نظریے کو دفن کر دیا ہے، ایل او سی پر میزائل اور اسپائک اینٹی ٹینک  میزائلوں کی تنصیب رپورٹ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت میں مسلم مخالف قانون سازی اور امن و امان کی صورتحال پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اس وقت کشیدگی عروج پر ہے اور یہ مودی سرکار کے اقدامات کی وجہ سے ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج کوئی مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات کا ساتھ نہیں دے رہا، متنازعہ شہریت ایکٹ کے خلاف دنیا بھر میں بھارتی سراپا احتجاج ہیں۔ بھارت سرکار نے سیکیولر انڈیا کے نظریے کو دفن کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندو راشٹرا اور ہندو توا کی سوچ کو مسلط کیا جا رہا ہے۔ بھارت کا ارادہ دکھائی دے رہا ہے کہ وہ ایل او سی پر کوئی شرارت کرے۔ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سرحد پر باڑھ کو بھی کاٹا گیا۔ بھارتی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آرہی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ سارے عوامل امن و امان کے لیے خطرہ دکھائی دے رہے ہیں، ہمارے اداروں نے ایل او سی پر نئی ڈپلوائمنٹ کو رپورٹ کیا ہے۔ ایل او سی پر میزائل اور اسپائک اینٹی ٹینک میزائلوں کی تنصیب رپورٹ ہوئی۔ دنیا پوری طرح با خبر ہے کہ مودی سرکار کیا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب 2 ایٹمی طاقتیں سامنے ہوں تو بات خطے تک محدود نہیں رہے گی، کشمیر پر دو ٹوک مؤقف اپنانے پر ترک صدر اور ملائیشین وزیر اعظم کا شکریہ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی نے کشمیر میں پیلٹ گنز کے بے دریغ استعمال کا نوٹس لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے بھی ان پر بہت تنقید کی جا رہی ہے۔

The post ایل او سی پر میزائلوں کی تنصیب رپورٹ ہوئی ہے: وزیر خارجہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36TAAuS
via IFTTT

No comments:

Post a Comment