فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, December 21, 2019

اداروں کے مابین محاذ آرائی کا تاثر درست نہیں، وزیر اعظم اور آرمی چیف ملاقات میں اتفاق

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا ہے کہ ملکی اداروں کے مابین کوئی محاذ آرائی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نو منتخب چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین اہم ترین ملاقات ہوئی۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں سابق صدر اور ریٹائرڈ آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے سزائے موت کے فیصلے کے سلسلے میں اہم مشاورت ہوئی، انھوں نے عدالتی فیصلے پر غور کیا، اور اس نکتے پر اتفاق کیا کہ اس فیصلے کے بعد اداروں کے مابین محاذ آرائی کا جو تاثر دیا گیا وہ درست نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر

دونوں رہنماؤں نے معاملات آئینی اور قانونی حدود میں رہ کر حل کرنے کا عزم دہرایا، اور ملک کی تازہ ترین صورت حال اور درپیش سیکورٹی خطرات پر بھی بات چیت کی، بھارت کے جارحانہ عزائم پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

اس ملاقات میں آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

The post اداروں کے مابین محاذ آرائی کا تاثر درست نہیں، وزیر اعظم اور آرمی چیف ملاقات میں اتفاق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35QlINy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment