فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 1, 2019

حکومت کا نوجوانوں سے متعلق بڑا فیصلہ، ایک اور مطالبہ پورا کرنے کو تیار

اسلام آباد : حکومت نے نوجوانوں کو اسلامی بینکنگ کےتحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کرتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کےتحت دوسرامرحلہ آئندہ ماہ شروع کرنےکااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نوجوانوں کاایک اوردیرینہ مطالبہ پوراکرنے کو تیارہے ، کامیاب جوان پروگرام کےتحت دوسرامرحلہ آئندہ ماہ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا اور کہا نوجوانوں کواسلامی بینکنگ کےتحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کی جائے گی جبکہ پہلے مرحلے کے درخواست گزاروں کو قرض کی تقسیم رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈارکی وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان سے ملاقات ہوئی، جس میں صوبائی وزیرخزانہ تیمورجھگڑا اور سینئر وزیر عاطف خان اور مشیروں نے شرکت کی۔

عثمان ڈار نے اسلامی بینکنگ کے ذریعے بلاسود قرضوں کی فراہمی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا صوبے بھر سے 5 ہفتے میں90ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، زیادہ درخواستیں پشاور سے موصول ہوئیں، جن میں 11ہزارخواتین بھی شامل ہیں جبکہ ضم شدہ اضلاع سے بھی نوجوانوں کی بڑی تعدادنےدرخواستیں دیں۔

وزیراعلیٰ کےپی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی فلاح وترقی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، نوجوانوں کومختلف شعبوں میں آگےبڑھنےکےمواقع ملیں گے، موصول شدہ درخواستوں کوفوری پراسس کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کے پی نے ضم شدہ علاقے کے نوجوانوں کے لئے ٹائم لائن بڑھانے کی درخواست کی اور انٹرنیٹ اوربینکنگ کاموثرنظام نہ ہونےپرمتبادل سہولت کےآپشن پر  بھی غور کیا گیا۔

عثمان ڈار نے کہا منصوبے کی کامیابی سے ملکی مجموعی صورتحال میں بہتری آئے گی، وزیراعظم نےصوبائی حکومتوں کو اعتمادمیں لینےکی ہدایت کی ہے ، شفافیت یقینی بنانےکےلئےپروگرام مکمل طورپرڈیجیٹلائزکردیاگیا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کےلئےبلاسود قرضوں کی فراہمی کاسلسلہ شروع کر رہے ہیں، پہلےمرحلےمیں رہ جانےوالےنوجوان دوسرے مرحلے  میں کوائف جمع کراسکتے ہیں۔

The post حکومت کا نوجوانوں سے متعلق بڑا فیصلہ، ایک اور مطالبہ پورا کرنے کو تیار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Y8vqrS
via IFTTT

No comments:

Post a Comment