فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 8, 2019

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ مسابقتی کمیشن آٹا،چینی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

آٹا،چینی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے سے متعلق مسابقتی کمیشن کی رپورٹ پیش ہوگی اور بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ کراچی ایئرپورٹ کی اراضی کے ڈومیسٹک اجارہ سکوک کے اجرا پر غور ہوگا۔

لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کی منظوری ، وزارت قومی صحت کےترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی اجازت اور بلوچستان کی خصوصی ایپلیٹ عدالت برائےانسداد اسمگلنگ جج کی تعیناتی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کی تبدیلی کا معاملہ اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں : قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم عمران خان

یاد رہے گذشتہ ہفتے ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی تھی ، وزیراعظم اور کابینہ نے عالمی معاشی درجےمیں بہتری پرمعاشی ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا تھا قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

کابینہ کو چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کےتقررپربریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 27 اور 28 نومبر کے فیصلوں کاجائزہ لیا اور کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے واپڈا کے ممبر پاور، ممبرواٹر کی تقرری ، اسلام آبادمیں کم عمربچوں کی خصوصی عدالت کےقیام اور چیئرمین اکادمی ادبیات کی تقرری کی منظوری دی گئی جبکہ وفاقی کابینہ کویوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی کارکردگی پربریفنگ دی گئی۔

The post وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2REWkWK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment