فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, December 4, 2019

ابرار الحق کی بطورچیئرمین ہلال احمر تعیناتی کے حکم کی معطلی برقرار

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابرار الحق کی بطورچیئرمین ہلال احمر تعیناتی کےحکم کی معطلی برقرار رکھا اور وفاق کو جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت کی
سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی

عدالت کہا آئندہ سماعت تک ابرار الحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا جبکہ وفاق نے جواب داخل کرانے کے لیےمہلت طلب کرلی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا جواب تیار ہےآج ہائیکورٹ میں جمع کرائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نےوفاق کی استدعا منظور کرلی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا پہلے وفاق کاجواب آ جائے پھر سماعت کریں گے اور سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں : ہلال احمر کے چیئرمین کی تعیناتی کے خلاف رٹ قابل سماعت نہیں، وکیل ابرار الحق

گذشتہ سماعت میں ابرارالحق کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہلال احمر ایک فلاحی ادارہ ہے، ہلال احمر کے چیئرمین کی تعیناتی کے خلاف رٹ قابل سماعت نہیں ہے، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے تھے کہ قانون موجود ہے اس کی کوئی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ 18 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماجی کارکن اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر کی تعیناتی کا حکم معطل کر دیا تھا۔

The post ابرار الحق کی بطورچیئرمین ہلال احمر تعیناتی کے حکم کی معطلی برقرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PhPvrl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment