فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, December 4, 2019

الیکشن کمیشن ممبران کا فیصلہ کرنا پارلیمانی کمیٹی کا اختیار ہے: بابر اعوان

اسلام آباد: سینئر قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبران کا فیصلہ کرنا پارلیمانی کمیٹی کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن ممبرز کے لیے ایک نام ہم سے پہلے شہباز شریف نے بھیجا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور معرون قانون دان بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ممبران کے لیے ریٹائرڈ جج نورالحق قریشی کا نام دونوں طرف سے آیا، ممبران کا فیصلہ کرنا پارلیمانی کمیٹی کا اختیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہباز شریف بیمار ہیں نہ بیماری کے باعث لندن گئے ہیں، وہ اپنی پارٹی اجلاس بھی لندن سے کرنا چاہتے ہیں، شہباز شریف کو چاہیے کہ فوری واپس آئیں اور کمیٹی میں بیٹھیں، آج جمہوریت کس کی وجہ سے نامکمل ہے؟ شہباز شریف کی غیر حاضری کی وجہ سے آج جمہوریت نامکمل ہے۔

تازہ ترین:  چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ، حکومت نے 3 نام تجویز کردیئے

خیال رہے کہ اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ لے گئی ہے، عدالت کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ ممکنہ آئینی بحران حل کرنے کے لیے مناسب فیصلہ کرے، ارکان کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ناموں پر غور و فکر کے بعد ختم ہو گیا، پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق نہ ہونے کے بعد آرٹیکل 213 خاموش ہے، آرٹیکل کی خاموشی سے آئینی بحران پیدا ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ آج وفاقی‌ حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے 3 نام سامنے آ گئے ہیں، جن میں بابر یعقوب، فضل عباس میکن اور عارف خان شامل ہیں۔

The post الیکشن کمیشن ممبران کا فیصلہ کرنا پارلیمانی کمیٹی کا اختیار ہے: بابر اعوان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2rVIJQl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment