فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, December 17, 2019

گلوکار ابرار الحق کے خلاف ’چمکیلی‘ بنانے پر سول کورٹ میں مقدمہ دائر

لاہور : وکلاء نے گلوکار ابرارالحق کے خلاف ”چمکیلی“ گانے پر مقدمہ دائر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مدعی رانا عدنان اصغر ایڈووکیٹ نے خواجہ معظم اقبال ایڈووکیٹ، سجا درانا ایڈووکیٹ، چوہدری طارق یوسف ایڈووکیٹ اور طارق شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور سول کورٹ میں ابرارلحق کے خلاف پٹیشن دائرکی ہے۔

پٹیشن میں مدعی رانا عدنان اصغر نے کہا کہ ’چمکیلی‘ گیت میںوویمن ایمپاورمنٹ کی آڑ لے کر مرد حضرات کی تضحیک کی ہے اور مردانگی کا مذاق اڑایا گیاہے یہاں تک کہ ماہیا ہی نکا کر دیا ہے۔

رانا عدنان اصغر نے موقف اختیار کیا کہ آپ گیت سن کر خود فیصلہ کریں اور میرے ہمنوا بن کر اس زیادتی پر آواز بلند کریں اور قوم کی مردانگی پر ضرب کاری کیلئے ابرار الحق صاحب سے وضاحت طلب کریں۔

رانا عدنان اصغر نے پٹیشن میں مطالبہ کیا ہے کہ ابرار الحق قوم سے معذرت کریں اور گیت کو وسیع تر قومی مفاد میں ڈیلیٹ کر دیں۔

یاد رہے کہ معروف گلوکار ابرار الحق کا ویڈنگ سانگ ’چمکیلی بارات‘ لے کر آئی ہے کے بول اور شوٹنگ کی ویڈیو7 دسمبر کو ریلیز کی گئی تھی۔

The post گلوکار ابرار الحق کے خلاف ’چمکیلی‘ بنانے پر سول کورٹ میں مقدمہ دائر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34CpbOF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment