فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, December 18, 2019

سعودی حکام کا تارکین وطن پر عائد فیس پر نظرثانی کا فیصلہ

ریا ض : سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد القصبی نے کہا ہے کہ حکومت قوانین کو بہتر بنانے اور ان پر نظر ثانی کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، بلدیاتی کونسلوں کے قوانین میں بھی ترمیم کی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد القصبی نے کہا ہے کہ تارکین وطن پر عائد کی جانے والی ہر طرح کی فیس پر نظر ثانی کا جائزہ ایوان شاہی کو پیش کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیبر مارکیٹ کی پالیسی بنانے والی کمیٹی کے ارکان سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔

ماجد القصبی نے بتایا کہ بزنس کونسل کا مقصد تاجروں کے درمیان تعلقات ہموار کرکے انہیں بات چیت کا موقع فراہم کرنا ہے۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ تارکین وطن پر فیس کا مسئلہ ہر سرمایہ کار سے جڑا ہوا ہے جس کی تبدیلی بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے مقامی خبر رساں اداروں کو بتایا کہ حکومت قوانین کو بہتر بنانے اور ان پر نظر ثانی کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، بلدیاتی کونسلوں کے قوانین میں بھی ترمیم کی جارہی ہے۔

سعودی وزیر تجارت کے مطابق مستقبل میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

The post سعودی حکام کا تارکین وطن پر عائد فیس پر نظرثانی کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38PH1kw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment