فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, December 3, 2019

دنیا کے بہترین ادارے پاکستانی معیشت کی بحالی کا اعتراف کررہے ہیں،فیصل جاوید

اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی کا اعتراف پہلے ورلڈ بینک ، پھر آئی ایم ایف ، اے ڈی بی اور اب اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کیا، عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت2020میں پروان چڑھے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی جانب سے معاشی میدان میں حکومتی اصلاحات کی تعریف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستانی معیشت کی بحالی کااعتراف دنیا کےبہترین ادارےکررہےہیں ، پہلے ورلڈ بینک ، پھر آئی ایم ایف ، اے ڈی بی اور اب اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نےکیا، عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت 2020میں پروان چڑھے گی۔

یاد رہے معاشی اصلاحات کے باعث موڈیزکی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری پر امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نےپاکستانی حکومت کی معاشی میدان میں اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک میں نظرثانی کی، پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کے منفی سے مستحکم ہونے پر خوشی ہے، وزارت خارجہ کی کوششوں اورآئی ایم ایف پروگرام سے یہ ممکن ہوا۔

مزید پڑھیں : امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف

واضح رہے دسمبر کو معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا تھا ، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے تاہم پہلے مستقبل یعنی آؤٹ لُک منفی تھا۔

عالمی ریٹنگ ادارے کا کہنا تھا کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

The post دنیا کے بہترین ادارے پاکستانی معیشت کی بحالی کا اعتراف کررہے ہیں،فیصل جاوید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Pa7Ma3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment