فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, December 23, 2019

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا

لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں احتساب عدالت نے میاں شہباز شریف کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے پی ایم ایل این کے صدر شہباز شریف کو 7 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو آخری موقع دیا جاتا ہے۔ آیندہ حاضری یقینی بنائیں۔

لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت کے دوران جج نے اپوزیشن لیڈر کو سات جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا شہباز شریف مسلسل غیر حاضر ہیں، جس کے باعث کیس میں عدالتی کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف نے ابھی کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا، برطانوی صحافی ڈیوڈ روز

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہوا آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف مسلسل غیر حاضر رہے ہیں، اب انھیں آخری موقع دیا جاتا ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں اگلی پیشی پر حاضر ہوں۔

خیال رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔ شہباز شریف ضمانت پر رہا ہیں اور ان دنوں میں اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی عیادت کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں۔

The post احتساب عدالت نے شہباز شریف کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QgbnUx
via IFTTT

No comments:

Post a Comment