فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 1, 2019

کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی: شہر قائد میں ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سرد کردیا ، علی الصبح شہر کادرجہ حرارت11ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24گھنٹےمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کا راج ہے ، کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، ٹھنڈی ہوئے چلنے سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ، آج صبح شہر کا درجہ حرارت11ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ، موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد اور حد نگاہ 5 کلومیٹرہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28ڈگری رہنےکاامکان ہے جبکہ آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم خشک جبکہ شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹو ں میں اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

پیرسے بدھ کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا اور شمالی علاقوں سمیت کوئٹہ، زیارت اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے، استور میں درجہ حرارت منفی آٹھ، کالام منفی سات، گوپس منفی پانچ ، بگروٹ، اسکردو منفی چار، ہنزہ ، گلگت منفی تین ، دیر اور پارا چنار میں منفی دوڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں درجہ حرارت منفی تین اورکوئٹہ میں منفی دوتک پہنچ گیا۔

The post کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2R6NvVD
via IFTTT

No comments:

Post a Comment