فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, December 20, 2019

امریکا میں دل دہلادینے والا واقعہ، بچوں کے سامنے ماؤں کی لاشیں

واشنگٹن: امریکا میں ایک ایسا دل خراش واقعہ پیش آیا جہاں بچے اسکول سے گھر لوٹے تو ان کی ماؤں کی لاشیں خون میں لت پت پڑی ملیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں دو خواتین کی موت ایک معمہ بن گیا ہے، دو بچے(بھائی) اسکول سے گھر پہنچے تو اپنے سامنے والدین کی لاشیں دیکھ کر سہم گئے اور حواس باختہ ہوکر چیخنے چلانے لگے۔

غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق 38 اور 50 سالہ خواتین کی لاشیں گھر سے ملیں جن میں سے ایک کے سر اور دوسرے کی سینے میں گولیاں لگیں۔ فائرنگ کس نے کی یہ ایک معمہ ہے، البتہ پولیس نے واقعہ خود کشی کا شاخسانہ بتایا ہے۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ بچوں نے واقعے کی اطلاع سیکیورٹی گارڈ کو دی بعد ازاں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، گھر سے ایک پستول بھی برآمد ہوئی پولیس کے مطابق دونوں خواتین کی موت اسی پستول سے ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آس پاس کے لوگوں نے جوڑے کی بڑی تعریف کی البتہ ماضی میں گھریلو ناچاکیوں پر دونوں کے درمیان لڑائی بھی ہوئی، جبکہ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی، موت کی وجہ اور دیگر حقائق جلد سامنے آئیں گے۔

The post امریکا میں دل دہلادینے والا واقعہ، بچوں کے سامنے ماؤں کی لاشیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34Fo6Wh
via IFTTT

No comments:

Post a Comment