فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, December 18, 2019

کراچی ٹیسٹ، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نےمہمان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہو گئی ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ قومی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

دوسری طرف سری لنکا کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، کاسن رجیتھا کی جگہ لستھ ایمبل دینیا ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، ہم پہلے بیٹنگ کریں گے، مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ راولپنڈی میں پانچویں دن آئے۔

یہ بھی پڑھیں:  بہترین کمبی نیشن کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے: اظہرعلی

کپتان سری لنکن ٹیم دمتھ کرونارتنے نے ٹاس ہارنے کے بعد کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، اب کوشش کریں گے کہ پاکستان کو جلد آؤٹ کریں۔

خیال رہے کہ پاکستانی بلے باز عابد علی نے شہر قائد میں منعقد ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سینچری بنانے بنا کر ایک اور تاریخ رقم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو بارش کی وجہ سے ڈرا ہوا، پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں پر 308 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلئر کر دی تھی جب کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں‌ کے نقصان پر 252 رنز بنائے اور میچ ڈرا ہوگیا۔

The post کراچی ٹیسٹ، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2EzFila
via IFTTT

No comments:

Post a Comment