فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, December 2, 2019

’حکومتی معاشی ٹیم کے بہتر ین نتائج کو دنیا تسلیم کرنے لگی‘

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت معاشی شعبے میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، حکومتی معاشی ٹیم کے بہتر ین نتائج کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشی سیکٹر میں حکومت کامیاب ہے، جب کہ معاشی ٹیم کی کارکردگی سے سامنے آنے والے نتائج کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ اسٹاک مارکیٹ کل 40 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر چکی ہے، موڈیز نے بھی پاکستان کی معاشی پالیسوں کو سراہا ہے، موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی بہتر کر دی ہے، یہ معاشی شعبے میں حکومت کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کردیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا ہے، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے تاہم پہلے مستقبل یعنی آؤٹ لُک منفی تھا۔

عالمی ریٹنگ ادارے کا کہنا تھا کہ اگرچہ زر مبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انھیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلے سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

The post ’حکومتی معاشی ٹیم کے بہتر ین نتائج کو دنیا تسلیم کرنے لگی‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LglyH8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment