فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, December 18, 2019

ڈرائیورز ہوشیار! گاڑی موڑتے ہوئے انڈیکیٹر نہ دینے پر بھاری جرمانہ عائد

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں دائیں بائیں مڑتے وقت انڈیکیٹر نہ دینے پر 400 درہم کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی ایک ویب سائٹ کے مطابق اپنی نوعیت کے اس منفرد چالان نے ڈرائیورز کو حیران کردیا ہے جس میں انڈیکیٹر نہ دینے پر 400 درہم کا جرمانہ ہوگا۔

ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ہم عموماً ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہیں۔ لیکن اگر سڑک گاڑیوں سے خالی ہو تو ایسی صورت میں مڑتے وقت انڈیکیٹر دینے کی کوئی ضرورت نہیں لیکن اس پر ہمارا چالان کردیا گیا۔

ڈرائیورز کے مطابق مڑتے وقت انڈیکیٹر نہ دینے کی خلاف ورزی پر جرمانے کی اطلاع رات گئے دی گئی۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ خلاف ورزی کہاں ریکارڈ کی گئی۔

ایک شہری کے مطابق اس نے صبح 6 بجے کے وقت خالی سڑک پر بغیر انڈیکیٹر گاڑی موڑی، 2 گھنٹے بعد اسے ٹریفک پولیس کی جانب سے ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں اسے 400 درہم کا جرمانہ عائد ہونے کی اطلاع دی گئی۔

شہری کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ یہ چالان ٹریفک پولیس کے کسی ایسے اہلکار نے عائد کیا ہے جسے ٹریفک پولیسنگ کا کوئی تجربہ نہیں۔

The post ڈرائیورز ہوشیار! گاڑی موڑتے ہوئے انڈیکیٹر نہ دینے پر بھاری جرمانہ عائد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YYC44h
via IFTTT

No comments:

Post a Comment