فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 1, 2019

ایم کیوایم نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، دونوں جماعتوں کی سوچ ملتی جلتی ہے، شاہ محمودقریشی

کراچی: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، خوش آئندبات یہ ہےایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی سوچ ملتی جلتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم کے عارضی مرکز میں اتحادی جماعت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خالدمقبول سمیت ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کا مشکور ہوں،ان کےساتھ عمدہ نشست رہی جس میں ملکی سیاسی سمیت سندھ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےمشکل حالات میں ملک کی باگ ڈورسنبھالی تو مشکل حالات میں ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اب اشارہ مل رہا ہے ملک میں جو کرائسزتھےاس سے باہر آگئےہیں، ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ کراچی پہنچ گئے، ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات ہوگی

انہوں نے کہا کہ ووٹ دینےوالا حکومت سے بہتری کی توقع رکھتاہے، ووٹرزکےسامنےحقائق رکھےجاتےہیں وہ سمجھدارلوگ ہیں، ووٹرزسمجھتے ہیں حکومت مشکلات کا شکار تھی جب کہ کراچی کاووٹرسب سے زیادہ سیاسی شعور رکھنےوالاہے، خوش آئندبات یہ ہےایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی سوچ ملتی جلتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نےدعوت دی ہے اب اگلی نشست میں ایم کیوایم کےدوست شامل ہوں گے، ایم کیوایم کے اتحادی دوستوں سے5دسمبرکووزیراعظم کی سربراہی میں نشست ہوگی،کراچی اورسندھ کےمعاملات پرپہلےسےزیادہ آگاہی حاصل ہوئی،یقین ہےاسلام آبادمیں ہونیوالی نشست سودمندثابت ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نےفیصلے آئین وقانون کےدائرےمیں رہ کرکئے ، 18ویں ترمیم کےتحت صوبوں کو اختیارات دیےگئے اب سندھ کےعوام کوجائزہ لیناچاہیےکہ اختیارات کےباوجودمسائل کیوں ہیں؟سندھ کےلوگ باشعورہیں،مجھ سےزیادہ سمجھتےہیں۔

The post ایم کیوایم نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، دونوں جماعتوں کی سوچ ملتی جلتی ہے، شاہ محمودقریشی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ODlYcU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment