فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, December 2, 2019

بندروں کے چھٹکارے کیلئے کسان نے کتے کو ٹائیگر بنادیا

نئی دہلی : بھارتی کسان نے بندروں کے حملوں سے تنگ آکر پالتو کتے کو چیتے جیسا بنا دیا اور زمین پر بھی چیتوں کے بڑے بڑے پوسٹرز چپکا دئیے تاکہ بندروں کو ڈرا سکے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک کسان نے بندروں کے حملوں سے تنگ آکر انہیں ڈرانے کے لیے ایک انوکھا حل تلاش کر لیا۔کرناٹک کے سریکانت گوڈا نامی کسان نے اپنی زمین پر بندروں کے جُھنڈ کو ڈرانے کے لیے رکھوالی کرنے والے کتے کو چیتے کی طرح رنگ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی کسان کا یہ انوکھا طریقہ دنیا بھر میں مشہور ہوگیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق کسان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کتے کے جسم پر چیتے کی طرح کالی دھاریاں اسپرے کلر سے بنائیں اور ساتھ ہی ہلکا سفید رنگ بھی اسپرے کیا تاکہ وہ اصلی چیتے کی طرح نظر آئے۔

انہوں نے بتایا کہ بندروں کا جُھنڈ ان کی فصلوں کو خراب کردیتا ہے اور انہیں امید تھی کہ ان کا یہ طریقہ اس مسئلے میں کار آمد ثابت ہوگا۔

سریکانت گوڈا نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف اپنے کتے کو ایک چیتے کی طرح رنگ کیا بلکہ اپنی زمین پر بھی چیتوں کے بڑے پوسٹر زبھی لگائے۔

سریکانت کا کہنا تھا کہ ان کا یہ طریقہ امیدوں پر پورا اترا ہے اور وہ دوسرے کسانوں کو بھی اس کی تجویز دیتے ہیں۔

The post بندروں کے چھٹکارے کیلئے کسان نے کتے کو ٹائیگر بنادیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Ldvoti
via IFTTT

No comments:

Post a Comment