فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, December 14, 2019

آصف زرداری اپنے معتمد خاص ڈاکٹر عاصم کے اسپتال منتقل

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کو ان کے معتمد خاص ڈاکٹر عاصم کے اسپتال ضیا الدین منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال ضیا الدین میں زیر علاج ہیں، جہاں میڈیکل بورڈ نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آصف زرداری کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، معالجین کے مشورے پر سابق صدر کو آج اسپتال میں ہی رکھے جانے کا امکان ہے۔

آصف زرداری کو ضمانت پر رہائی کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد سے کراچی لایا گیا تھا، رات بلاول ہاؤس کراچی میں گزاری، بلاول ہاؤس میں گزشتہ روز ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد انھیں نجی اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری اور مریم کو ملک سے باہر جاتے نہیں دیکھ رہا، شیخ رشید

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

میڈیکل بورڈنے سابق صدر کی نئی طبی رپورٹ میں کہا تھا کہ ملزم کا جیل میں علاج ممکن نہیں، آصف زرداری کو انجیو گرافی کی ضرورت ہے اور مزید اسٹنٹ ڈالنے کی صورت میں انجیو پلاسٹی بھی کرنا پڑے گی، جیل میں رہنے سے جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں سابق صدر کی منتقلی پر فردوس عاشق اعوان نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے سیاسی قیدی کی سہولت کاری کی ہے۔

The post آصف زرداری اپنے معتمد خاص ڈاکٹر عاصم کے اسپتال منتقل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YLun1g
via IFTTT

No comments:

Post a Comment