فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, December 5, 2019

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں: گورنر پنجاب

لندن: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے اعزاز میں پاک برطانیہ چیمبر آف کامرس نے عشائیہ دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اوورسیز پنجاب کمیشن مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات 6 ماہ میں نمٹانے کا فیصلہ کیا تھا، 20 ہزار مقدمات میں سے 60 فی صد پر فیصلے ہو چکے ہیں، نئے پاکستان میں قبضہ مافیا ضلعی افسر سے بھی کم زور ہو چکا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ قبضہ مافیا کو شکست ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، وطن واپسی پر ہوائی ٹکٹ سستا کرنے کا فیصلہ

چوہدری سرور نے کہا کہ صاف اور سرسبز پاکستان کا سفر جاری ہے، ملک میں مہنگائی کے باوجود معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے حکومت پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے رعایتی نرخوں پر ہوائی ٹکٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، 7 سال سے زائد عرصہ کام کرنے والے افراد اسکیم سے مستفید ہو سکیں گے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت اور سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کم تنخوا دار افراد کے لیے رعایتی نرخوں پر ہوائی ٹکٹ فراہم کرے گی تاکہ وہ بہ آسانی اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

The post اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں: گورنر پنجاب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2RvyJbj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment