فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, December 25, 2019

عمران خان دنیا بھر میں پاکستان کا روشن چہرہ متعارف کروا رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 23 سال اصول کی بات کی، ایک شخص ملک میں باریوں کے نظام کے خلاف کھڑا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر شپ کا وژن اس کی کمٹمنٹ ہوتی ہے، وزیر اعظم کا وعدہ تھا کہ اداروں میں اصلاحات کی جائیں گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جو اپنی ذات کی نفی کرتا ہے وہ مشکلات کو مواقع میں بدلتا ہے، آئیڈیالوجی کے لیے کھڑے ہونے والے کے ساتھ ابتدا میں چند لوگ ہی ہوتے ہیں۔ کاز سے وابستگی غیر متزلزل ہو تو قائد اعظم کی طرح خواب تعبیر میں بدل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 23 سال اصول کی بات کی، ایک شخص ملک میں باریوں کے نظام کے خلاف کھڑا ہوا۔ عمران خان دنیا بھر میں پاکستان کا روشن چہرہ متعارف کروا رہے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اصلاحات کے ذریعے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی، رہنما ذاتی مفاد نہیں بلکہ قوم کے لیے سوچتا ہے۔

The post عمران خان دنیا بھر میں پاکستان کا روشن چہرہ متعارف کروا رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35WdfIW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment