فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, December 2, 2019

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے متوقع

وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کرلیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے نام کا حتمی فیصلہ بھی سامنے آسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا ، جس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قانون سازی اور چیف الیکشن کمشنر کے نام پر بھی مشاورت ہوگی۔

کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈےپرغور ہوگا اور کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

آزاد جموں و کشمیر کے مالی سال20-2019کےپراپرٹی بجٹ کی منظوری، پاکستان اکادمی ادبیات کےچیئرمین کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کابینہ کو مسابقتی کمیشن سے متعلق اور یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن سےمتعلق تفصیلی بریف کیاجائے گا، وفاقی دارالحکومت میں کمسن بچوں کی عدالتوں کےقیام کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

کابینہ اجلاس میں خواتین پراپرٹی حقوق آرڈیننس2019 کےنفاذمیں ترمیم کےمعاملےپرغورہوگا۔

یاد رہے گذشتہ کابینہ اجلاس ایجنڈے میں نیشنل ٹیرف اور قابل تجدید توانائی پالیسی سمیت 8 نکات کی منظوری دی گئی تھی۔

The post وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے متوقع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35Xlvb0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment