فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, December 18, 2019

سی پیک پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی لائے گا: چین

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ ژنگ کا کہنا ہے کہ سی پیک نے پاکستان اور چین میں تاریخی تعلقات کو اور مزید مضبوط کردیا، دونوں ممالک علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ گروپس تشکیل دے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں خطے کو جوڑنے میں پارلیمنٹیرنز کے کردار پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے پسماندہ علاقوں خصوصاً بلوچستان اور کے پی میں ترقی لائے گا، پاکستان سی پیک کے ذریعے مشرق وسطی کی اہم گزرگاہ ہے۔

یاؤ ژنگ کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے ہی نہیں پوری دنیا کے لیے بطور معاشی ترقی کا رابطہ کار کا کام کرے گا، پارلیمان کی سطح پر مباحثہ امن استحکام اور ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، عوام اور ثقافت کا رابطہ ملکوں اور حکومتوں کو قریب لاتا ہے، علاقائی ترقی کے لیے ون بیلٹ ون روڈ بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

سی پیک منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا، فردوس عاشق اعوان

دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ سی پیک سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے اس پر نتیجہ خیز بحث ہونی چاہیے، چین نے سی پیک کی شکل میں پاکستان کو بہت بڑا تحفہ دیا، اس منصوبے سے پاکستان کی معاشی ترقی تیز ہوجائے گی، پارلیمنٹ کا کردار سی پیک کے لیے بہت اہم ہوسکتا ہے۔

سی پیک کے ذریعے کے پی میں روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے، محمود خان

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی بہت بڑی مارکیٹ ہے، پاکستان 30 سال سے جنگ کی کیفیت سے گزر رہا ہے، افغان جنگ کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ سے معیشت کو نقصان پہنچا، سی پیک سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمان سی پیک کے لیے اہم کردار ادا کرے گا، پاکستان کی برآمدات بڑھانا اصل ٹارگٹ ہے۔

The post سی پیک پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی لائے گا: چین appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PzISlL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment