فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, December 20, 2019

ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

کراچی: شہرقائد میں ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا آغاز ہوگیا، پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، عابد علی اور شان مسعود نے محتاط آغاز کیا، سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 20 رنز کی برتری حاصل کی۔

پاکستان نے دوسرے روز ہی اپنی دوسری اننگز کا آغاز کردیا تھا اور بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنائے تھے۔

قبل ازیں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 64 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر شروع کی تو 78 رنز کے مجموعی اسکور پر لیستھ 13 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے، دنیش چندی مل نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں حارث سہیل نے آؤٹ کیا، ڈی سلوا 32 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، ڈک ویلا کو 21 رنز پر محمد عباس نے بولڈ کیا تھا۔

کراچی ٹیسٹ، سری لنکا 271 رنز پر آؤٹ، پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 57 رنز

دلروان پریرا نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، کمارا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عباس نے چار اور حارث سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، بابر اعظم اور اسد شفیق نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

The post ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZbBLD5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment