فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, December 14, 2019

راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا نے پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی، صدر مملکت کا اسٹیڈیم پہنچنے کا امکان

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں پر 308 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سری لنکا ٹیسٹ میچ کا آج پانچواں روز ہے، میچ بارش کی وجہ سے شدید متاثر رہا، گزشتہ روز ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی تھی، خراب موسم نے ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا مزہ کرکرا کر دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کی جانب گام زن ہے، میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 20،20 پوائنٹس ملیں گے، پی سی بی ذرایع کا کہنا ہے کہ آج صدرعارف علوی بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے، اسٹیڈیم میں صرف ان گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہے جن پر پی سی بی کے فراہم کردہ اسٹیکرز چسپاں ہوں، پارکنگ کے لیے پی سی بی نے گاڑیوں کو نیلے اور لال اسٹیکرز فراہم کیے ہیں۔

مزید تفصیل:  راولپنڈی ٹیسٹ: ایک بھی گیند ہوئے بغیر چوتھے دن کا کھیل ختم

قبل ازیں، دونوں ٹیموں کو سخت سیکورٹی میں اسٹیڈیم پہنچایا گیا تھا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ راولپنڈی میں آج دن بھر مطلع صاف رہے گا، سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے تھے، آج پانچویں روز کے کھیل میں مہمان ٹیم نے 26 رنز کا اضافہ کیا۔ سری لنکا کے دھنن جیا ڈی سلوا نے سنچری اسکور کی، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کھیل کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 3 رنز پر ہی گر گئی، شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چوتھے دن کا کھیل نہ ہو سکا تھا لیکن سری لنکن ٹیم نے اسلام آباد کی رونق دیکھی، کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے مقامی شاپنگ مال کا دورہ کیا، کئی کرکٹرز نے شاپنگ بھی کی، کرکٹ کے مداحوں نے سری لنکن کرکٹرز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ کپتان سری لنکا دمتھ کرونارتنے نے کہا کہ آج پاکستان کو دیکھنے کا اچھا موقع ملا، اسلام آباد خوب صورت شہر ہے۔

The post راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا نے پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی، صدر مملکت کا اسٹیڈیم پہنچنے کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36Cg5Tf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment