فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 22, 2019

بھارتی شہریت بل: احتجاجی مظاہرے اپوزیشن کی کارستانی ہے، مودی

نئی دہلی : نریندر مودی نے شہریت سے متعلق مسلم مخالف بل پر ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو اپوزیشن جماعتوں کی کارستانی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس تشدد کی حمایت کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ٹھہرا دیا۔

احتجاجی مظاہروں سے جھنجھلاہٹ کے شکار وزیراعظم مودی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کانگریس اور ان کے چند حمایتی جماعتیں بل کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے مسلمانوں کے جذبات بھڑکا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بل صرف نئے تارکین وطن مسلمانوں کو شہریت نہیں دیتا جبکہ اس بل سے برسوں سے بھارت میں مقیم مسلمانوں کو کوئی بھی فرق نہیں پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عوامی دباﺅ سے پریشان بھارتی وزیراعظم نے بل کی حمایت میں انوکھی منطق پیش کی کہ مسلمانوں کو برابر کا شہری سمجھتے ہیں اسی لیے کسی آبادی کو لیز کیا جاتا ہے تو یہ نہیں ہوتا کہ مسلمان گھرانوں کو لیز نہ دی گئی ہو یا غربت سرٹیفکیٹ کی تقسیم میں کسی مسلمان کو محروم رکھا گیا ہو۔

The post بھارتی شہریت بل: احتجاجی مظاہرے اپوزیشن کی کارستانی ہے، مودی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZkYr3V
via IFTTT

No comments:

Post a Comment