فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, December 24, 2019

عالمی فلمی میلے میں سعودی فلم ’ارتداد‘ بھی منتخب

ریاض : کلیئر مون فیران کے 42 ویں بین الاقوامی فلمی مقابلے کیلئے 80 فلمیں نامزد کردی گئی جن میں سعودی فلم ’ارتداد‘ بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فلم ’ارتداد‘ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر (اثرائ) نے تیار کی ہے، جس کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی دیہی علاقوں کی مقامی تہذیب کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کلیئر مون فیران بین الاقوامی فلمی میلہ 31 جنوری سے 8 فروری 2020 تک فرانس میں منعقد ہوگا۔

کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر (اثرائ) میں فلمی اور تھیٹر آرٹ کے ڈائریکٹر ماجد زہیر سقان کے مطابق فلم کے ہدایت کار محمد الحمود ہیں۔

کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر کی پالیسی ہے کہ سعودی عرب میں سعودی فلموں کو جدید ذہن کے ساتھ بنایا جائے اور فلموں کی کہانی سعودی معاشرے سے لی جائے۔

ماجد زہیر سقان نے مزید کہا کہ سعودی ہدایت کاروں او رفلم سازوں کو ان کے مشن میں تعاون بھی فراہم کر رہے ہیں، چاہتے ہیں پیشہ ور فنکاروں اور فن کی دنیا میں شروعات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ سعودی عرب میں فلمی صنعت اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے۔

کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر (اثرائ) فلمسازی کے شعبے میں سعودی عرب میں منفرد عمل کے نئے پیمانے اور نئے ضابطے متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

The post عالمی فلمی میلے میں سعودی فلم ’ارتداد‘ بھی منتخب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3787194
via IFTTT

No comments:

Post a Comment