فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, December 14, 2019

دعا منگی کے اغوا اور بازیابی ، ڈیفنس میں چائے خانوں کیخلاف کارروائی

کراچی : دعا منگی کے اغوا اور بازیابی کے بعد ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں قائم چائے خانوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں گئیں اور رات 12 بجے کے بعد بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سےدعامنگی کےاغوااوربازیابی کےبعدادارےحرکت میں آگئے اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ،ڈی ایچ اے،پولیس نے مشترکہ طور پر ڈیفنس کےمختلف علاقوں میں قائم چائے خانوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں۔

چائےخانوں کے باہر اضافی لینڈ پر ملبے کا ڈھیر ڈال دیا گیا ہے اور رات 12 بجے کے بعد بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گیے ہیں، خیابان بخاری،خیابان مسلم پربڑی تعدادمیں چائےخانے قائم ہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ،ہفتہ اوراتوار کو رش ہونےکےباعث سختی کی گئی، خلاف ورزی پرچائےخانوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں: دعا منگی گھر پہنچ گئی ، اہلخانہ کی تصدیق

یاد رہے 30 نومبر کو دعا منگی کو کراچی کے علاقے ڈیفینس خیابان بخاری سے نامعلوم اغوا کاروں نے اٹھایا تھا، جب کہ اس کے ساتھ موجود دوست حارث کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔

بعد ازاں کراچی پولیس دعا منگی کو بازیاب کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہی اور تاوان کی ادائیگی کے بعد ہی دعا ایک ہفتے بعد گھر پہنچی، معلوم ہوا تھا کہ تاوان کی ادائیگی اور دعا کی رہائی کا طریقہ کار سوشل میڈیا پر طے ہوا۔

چائے خانے کے ویٹر نے انکشاف کیا تھا کہ حارث اوردعاکےساتھ اکثرایک خاتون بھی ہوتی تھی، حارث اوردعا 4 ماہ سےمستقل ٹی شاپ آرہےتھے اور عرصے کے دوران کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا ، دعامنگی اورحارث ہمیشہ اچھےاخلاق سےپیش آتےتھے۔

The post دعا منگی کے اغوا اور بازیابی ، ڈیفنس میں چائے خانوں کیخلاف کارروائی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YMgtfa
via IFTTT

No comments:

Post a Comment