فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 8, 2019

مقبوضہ کشمیر میں کل انسانی حقوق کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا

سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں کل انسانی حقوق کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، یوم سیاہ منانے کی اپیل حریت رہنما سیدعلی گیلانی نے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 127 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے ، چار ماہ سےجاری کرفیو اور پابندیوں کے باعث مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے، تعلیمی ادارے، دکانیں ، کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ غائب ہے۔

حریت رہنماسید علی گیلانی نے دس دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر یوم سیاہ بنانے کااعلان کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ، موبائل فون اور لینڈ لائن سروس بھی تاحال بند ہے اور حریت رہنما اور مقامی سیاسی قیادت سمیت گیارہ ہزار کشمیری گرفتار ہیں، مقبوضہ وادی کی معیشت کوپندرہ ہزار کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ ہزاروں کشمیری بیروزگار ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں : بھارتی خاتون نے امریکی ایوان میں مقبوضہ کشمیر پر بل پیش کر دیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں نام نہاد چھاپوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جبکہ نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے بھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس پرامیلا جایا پال نے امریکی ایوان نمائندگان میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق بل پیش کیا تھا، بل میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کی بندش اور نظربندیاں ختم کرنےکامطالبہ کیا۔

بل کے متن میں کہا گیا تھا بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام باشندوں کی مذہبی آزادی کاحق جلد بحال کرے، گزشتہ تیس سال میں مسئلہ کشمیرنےہزاروں افرادکی جانیں لی ہیں۔

The post مقبوضہ کشمیر میں کل انسانی حقوق کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LC9C2D
via IFTTT

No comments:

Post a Comment