فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, December 5, 2019

پاکستان کا امریکا طالبان مذاکرات کے آغاز کا خیر مقدم

ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا امید ہے امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی سے پرامن اورمستحکم افغانستان کی راہ ہموارہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ترجمان دفتر جارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی سے متعلق اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہامیدہےاس اقدام سےپرامن اورمستحکم افغانستان کی راہ ہموارہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مذاکرات سے ایک پرامن اور معتدل افغانستان قائم ہو سکے گا،پاکستان فریقین میں تعمیری ڈائیلاگ کی حوصلہ افزائی کرتاہے اور ہمیشہ کہا ہے کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغان معاشرے کے تمام طبقات کو شامل کرکے امن اور مفاہمت کا ایک جامع عمل آگے بڑھنے کا واحد عملی راستہ ہے۔دفتر خارجہ نے کہاکہ ڈیجٹل پاکستان کے ذریعے بہتر سال کے گلے سڑے نظام کو جدت سے ختم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : زلمے خلیل زاد طالبان سے دوبارہ مذاکرات کریں گے: امریکی محکمہ خارجہ

یاد رہے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، امریکا کے خصوصی نمایندے زلمے خلیل زاد افغان امن مذاکرات کے لیے دوحا، قطر جائیں گے، افغان امن سے متعلق نیٹو سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔

خیال رہے افغانستان میں امن واستحکام کی خاطر امریکی صدر نے طالبان سے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا ، 24 نومبر کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کا ارادہ طالبان کی قید سے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کی رہائی کے نتیجے میں کیا ہے۔

بعد ازاں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا مؤقف ہے کہ امن مذاکرات دوبارہ وہیں سے شروع کئے جائیں جہاں ختم ہوئے تھے۔

The post پاکستان کا امریکا طالبان مذاکرات کے آغاز کا خیر مقدم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38dZiaA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment