فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 22, 2019

ہمیں اس جیت کی بہت ضرورت تھی: کپتان اظہرعلی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ میچ کے دوران پریشر نہیں لیا، بھروسہ تھا کہ اچھا کھیل کر فتح اپنے نام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنے کے بعد کومنٹیٹر سے گفتگو کرتے اظہر علی کا کہنا تھا کہ سنچری بنا کر بہت اچھا لگا، ہمیں اس جیت کی بہت ضرورت تھی، سری لنکا کی ٹیم کا بھی بےحدشکر گزار ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میچ کے دوران ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا تھا۔

دوسری جانب گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، 13 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں فتح تاریخی ہے۔

پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دے دی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوان کھلاڑی عابدعلی اور شان مسعود نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، سری لنکا کی ٹیم اور مینجمنٹ کے پاکستان آنے پر شکر گزار ہیں۔ جبکہ کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے بھی ٹیم کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دن کا اچھا آغاز ہوا۔ یاسرشاہ، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ لوگ پاکستان کا فخر ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے 13 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ اپنے نام کرلیا، قومی ٹیم نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں 263 رنز سے شکست دے دی، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے بولرز اور بلے باز دونوں چل گئے، سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پاکستانی بولرز نے کسی کھلاڑی کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور فتح اپنے نام کرلی۔

The post ہمیں اس جیت کی بہت ضرورت تھی: کپتان اظہرعلی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MmxIii
via IFTTT

No comments:

Post a Comment