فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, December 20, 2019

کراچی: منگھوپیر میں مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح چھ بجے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے مابین مقابلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جس کی شناخت عبداللہ محسود کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرایع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ مبینہ مقابلے میں دو ملزمان زخمی ہو کر گرفتار بھی ہو گئے ہیں جن میں ایک کا نام شیر اللہ اور دوسرے کا سہیل بتایا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی: بچے کی انگلی کٹنے کا معاملہ والد اور اسپتال کے مابین 4 لاکھ روپے میں طے

اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق ہلاک دہشت گرد عبداللہ محسود رینجرز اور پولیس مقابلوں میں ملوث تھا، ملزم اغوا، بھتا خوری، قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا، اور سہراب گوٹھ اور گڈاپ کے علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا۔

ذرایع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان سے جدید اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔

The post کراچی: منگھوپیر میں مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tGaQDV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment