فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, January 28, 2020

جاپانی حکومت نے پاکستان کے لیے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد : جاپان نے پاکستان کوکرونا وائرس کی 4 ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرنےکااعلان کردیا ، ایک ٹیسٹنگ کٹ کی مالیت 2ہزارڈالر ہے ، جس سے 50ٹیسٹ ممکن ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے پاکستان میں جاپانی سفیر سے رابطہ کیا اور جاپان سے کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کی درخواست کی، جس پر جاپان نے کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپان نے پاکستان کوکرونا وائرس کی 4ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرنےکااعلان کردیا، ایک ٹیسٹنگ کٹ کی مالیت 2ہزارڈالر، 50ٹیسٹ ممکن ہوسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق جاپان حکومت کرونا ٹیسٹنگ کٹس 31جنوری کو پاکستان کیلئے روانہ کرے گی اورکٹس 2فروری کوپاکستان پہنچیں گی۔

مزید پڑھیں : کرونا وائرس کی تشخیص اب پاکستان میں بھی ممکن

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کروناوائرس پر کور کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور کہا کور کمیٹی کا مقصد بدلتی صورت حال پر گہری نظر رکھنا ہے۔

کور کمیٹی میں سیکریٹری ہیلتھ ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ ، پارلیمانی سیکریٹری نیشنل ہیلتھ ، پاک فوج کے نمائندے ودیگرماہرین شامل ہیں جبکہ شوکت خانم اسپتال کے سی ای اوڈاکٹر فیصل سلطان بھی کمیٹی کے ممبر ہیں۔

ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے ارکان کو اپنی اپنی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،کرونا وائرس سے بچاؤکیلئے حکومت جنگی بنیاد پر کام کر رہی ہے۔

خیال رہے  چین سے کرونا وائرس کی تشخیصی کٹس پاکستان کیلئے روانہ کردیں گئیں ہیں ، جو 24گھنٹےمیں پاکستان پہنچیں گی اور قومی ادارہ صحت کے حوالے کی جائیں گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36C95p9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment