فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, January 29, 2020

متحدہ عرب امارات: ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق

ابوظبی : یو اے ای میں بھی مہلک ترین وائرس کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا، ہلاکت خیز وائرس سے متاثرہ مسافر نے ووہان سٹی سے امارات پہنچا تھا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس کرونا کا یو اے ای میں ایک کیس سامنے آگیا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص چین کے شہر ووہان سے متحدہ عرب امارات آنے والی فیملی کا فرد ہے جسے انتظامیہ نے اسپتال میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں رکھا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ کروناوائرس کی متحدہ عرب امارات منتقلی کے خدشے کے پیش نظر تمام ہوائی اڈوں پر حفاظتی اقدامات کیے جاچکے ہیں، ایئرپورٹ پر ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی اسکریننگ کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

چین میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 132 ہو گئی

خیال رہے کہ اب تک امریکا، جرمنی، جاپان، فرانس، سنگاپور سمیت 16 ایسے ممالک میں جہاں اس وائرس کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ چین نے فلو کی طرح کے اس وائرس سے نمٹنے کے لیے سفری پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں، ووہان سے باہر نکلنے یا شہر میں جانے پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

چین میں مہلک کرونا وائرس کے سبب نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے، ایک کروڑ دس لاکھ آبادی والا شہر سنسان ہو گیا اور ہر طرف ہو کا عالم ہے، لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو جان لیوا کرونا وائرس کے خلاف مدد کی پیش کش کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اس معاملے کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uKBfRi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment