فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, January 28, 2020

سعودی کمپنیوں کو کس شعبے میں نوجوانوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے؟

ریاض: سعودی عرب کی کمپنیز کو کس شعبے میں نوجوانوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، سعودی وزیر نے بتا دیا۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر محنت و سماجی فروغ انجینئر احمد الراجحی نے کہا ہے کہ مملکت میں اکاؤنٹنٹ کا پیشہ کمپنیوں کی طرف سے زیادہ مطلوب ہے اور نوجوانوں میں بھی سب سے زیادہ مقبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پیشے میں خواتین کی بھرتی انتہائی مناسب رہے گی کیونکہ اکاؤنٹنٹ سے منسلک لوگوں کا دفتری کام ہے، انہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹنٹ سے منسلک افراد کو اوسط 7 ہزار ریال ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے، یہ معقول تنخواہ ہے جس پر سعودی نوجوانوں کو توجہ دینی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت محنت اور ہیومن ریسورسز فنڈ مشترکہ طور پر لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں تاکہ اس شعبے کے لیے سعودی نوجوان اور خواتین کو تیار کیا
جائے۔

سعودی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزارت محنت اور سعودی اکاؤنٹنٹ اتھارٹی کے تعاون سے سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی اکاؤنٹنٹس کی رجسٹریشن ہوگی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Gts2jd
via IFTTT

No comments:

Post a Comment