فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, January 28, 2020

وزیراعظم عمران خان کی آج آئی جی سندھ کلیم امام سے اہم ملاقات ہوگی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج آئی جی سندھ کلیم امام سے اہم ملاقات کریں گے ، گذشتہ روز آئی جی کی تبدیلی پر اعتراض کے باعث مشتاق مہر کو سندھ پولیس کاسربراہ بنانے کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کےسربراہ کی تبدیلی کامعاملہ طےنہ پاسکا، اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے آج آئی جی سندھ کلیم امام کو طلب کرلیا ہے۔

گذشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس میں مشتاق مہرکوسندھ پولیس کاسربراہ بنانے کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا تھا، آئی جی سندھ کے معاملے پر اتحادی جماعت جی ڈی اے اراکین اور حکومتی اراکین سندھ نے اعتراض اٹھایا، اراکین کے اعتراض پر گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے مزیدمشاورت کافیصلہ کیا گیا تھا۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے وفاقی کابینہ میں آئی جی سے متعلق مشاورت سےآگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جونام دئیےان میں سےکسی ایک کوآئی جی بنایاجائے، آئی جی سندھ کےلیےمزیدنام نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ کااجلاس، آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ مؤخر، مزید مشاورت کا فیصلہ

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشتاق مہرکانام لیا جارہا تھا لیکن کابینہ اجلاس کےبعد اسےموخرکردیاگیا ہے اور گورنرسے کہاہے وزیراعلیٰ سےمشاورت کے بعد پرانے اور نئے ناموں کی فہرست بھیجیں ۔

یاد رہے آئی جی سندھ سیدکلیم امام نے اپنے تبادلے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، میرےخلاف سازش ہوئی ہے، جب جاؤں گا تو اپنے مقدر سے جاؤں گا، ہم تمام پولیس افسران قانون کے تحت کام کرتے ہیں، قانون نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو راہ میں رکاوٹیں بھی پیش آتی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aOFg81
via IFTTT

No comments:

Post a Comment