لندن: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے واضح کر دیا کہ وہ کس حلقے سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے انتخابی حلقے سے متعلق ابہام ختم ہوگیا، مسلم لیگ کی رہنما نے خود ہی ٹویٹر پر اپنے حلقے کا اعلان کر دیا۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں واضح کیا کہ وہ این اے 125 سے انتخاب نہیں لڑ رہی ہیں، بلکہ وہ این اے 127 ہی سے لڑیں گی۔
مریم نواز این اے125 سے الیکشن لڑنے سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حلقہ این اے127 ہے۔
انھوں نے لکھا کہ میرے کاغذات نامزدگی وقت پرواپس نہیں لیے جا سکے، اس کی وجہ سے ابہام پیدا ہوا اور یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ انھیں اس حلقے سے پینسل کا نشان الاٹ ہوا ہے، مریم نواز نے کہا کہ وہ این اے 125 پردست برداری کی درخواست جمع کرارہی ہوں۔
واضح رہے کہ اس حلقے سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد الیکشن لڑ رہی ہیں، جنھیں انتخابات میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت مریم نواز اپنی والدہ کلثوم نواز کی علالت کے باعث لندن میں ہیں، میاں نواز شریف بھی لندن ہی میں ہیں۔
ہمارا مقابلہ کٹھ پتلی عمران خان سے نہیں، وہ اس بھول میں بھی نہ رہے، مریم نواز
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post این اے 125 یا این اے 127؟ مریم نواز نے خود ہی ابہام ختم کر دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2IEVYHC
via IFTTT
No comments:
Post a Comment