سکھر: نگراں وزیر اطلاعات سندھ جمیل یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صوبائی حکومت کے وزرا نے اپنے زیر استعمال سرگاری گاڑیاں تاحال واپس نہیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل یوسف کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا وزیرحلف لینےکے بعد مزار قائدکیوں جاتےہیں؟ میرے خیال سے وہ قائد اعظم کا شکریہ ادا کرنے جاتے ہوں گے کہ ایسا ملک ملا جسے کرپٹ افراد 360 دن لوٹ سکیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں گورننس بالکل ختم ہوگئی اور کرپشن انتہاء کو پہنچ چکی، دنیا میں سول سوسائٹی کے لوگ پولیس کی کارکردگی کی نگرانی کرتے ہیں مگر یہاں ایسا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا
وزیر اطلاعات سندھ نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ شفاف انتخابات کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اُن کا کہنا تھا کہ میڈیا ہماری آنکھ اور کان ہیں کسی بھی جگہ خرابی کی نشاندہی کرے ایکشن لیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز پر 20 ہزار کیمرے لگائے جائیں گے اس کے علاوہ سیکیورٹی کے بھرپور اقدامات بھی ہوں گے تاکہ پرامن ماحول میں انتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
The post سندھ کے سابق وزرا نے سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیں، وزیراطلاعات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Km1a95
via IFTTT
No comments:
Post a Comment