معروف قوال امجد صابری شہید اپنی فیاضی اور خدا ترسی کے سبب جداگانہ شناخت رکھتے تھے اپنی زندگی میں انہوں نے خود سے منسلک لوگوں کا ہمیشہ بے پناہ خیال رکھا، تاہم ان کی شہادت کے بعد حالات تبدیل ہوچکے ہیں۔
امجد صابری کی آواز میں آواز ملانے والے سلیم صابری ، 22 جون 2016 کو امجد صابری پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ان کے ساتھ ہی زخمی ہوئے تھے۔
امجد صابری نہ رہے تو قوالی کی محفلیں بھی نہ رہیں اور غربت نے سلیم صابری کے گھر کا رستہ دیکھ لیا، صوبائی حکومت نے امداد کے کئی وعدے کیے لیکن ان میں سے ایک بھی وفا نہیں ہوسکا۔
سلیم صابری بتاتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کے لیے کھانا لینے ایک فلاحی ادارے کے دسترخوان تک گئے ، تاہم انہیں یہ کہہ کر منع کردیا گیا کہ بچوں کو یہاں لے آؤ۔
کورنگی کے ایک چھوٹے سے مکان میں غربت کی زندگی گزارنے والے سلیم صابری منتظر ہیں کہ جس طرح امجد صابری اپنے ملحقہ لوگوں کا خیال رکھا کرتے تھے اسی طرح کوئی ان کی داد رسی کرے اور کم از کم اتنا انتظام کردے کہ وہ عزت سے اپنی روزی روٹی کما سکیں۔
The post امجد صابری کے ہمنواء غربت میں فاقوں پرمجبور appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tQWKfd
via IFTTT
No comments:
Post a Comment