لندن: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ انفکشن کنٹرول ہونے کے بعد بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بہترئی آئی۔
لندن میں ہارلے اسٹریٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب والدہ کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی البتہ وہ ابھی بھی وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔
گزشتہ دنوں دانیال عزیز کی نااہلی پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’یہ لوگ ہماری فتح سے خوفزدہ ہیں، بہتر ہے آپ ساری مسلم لیگ ن کو ایک بار ہی نااہل کردیں‘۔
قبل ازیں سابق وزیر اعظم اور اُن کی صاحبزادی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے سیاست پر گفتگو کرنا مناسب نہیں البتہ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی قمر الاسلام کی گرفتاری پر سابق وزیراعظم نے خاموشی توڑ دی تھی۔
انہوں نے امیدوار کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے اقدامات قبل ازوقت دھاندلی ہیں، اگر یہ معاملات نہ روکے گئے تو ساری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: لیگی امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری افسوس ناک ہے‘ نوازشریف
اسے بھی پڑھیں: الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہوں، نوازشریف
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں، طبیعت تشویشناک ہونے کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے جبکہ سابق وزیراعظم اور اُن کی صاحبزادی نے پاکستان واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔
خیال رہے کہ ایک طرف ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کے لیے انھیں انتخابی مہم چلانی ہے مگر اہلیہ کی طبیعت کے باعث نوازشریف اور اُن کی صاحبزادی لندن میں موجود ہیں، علاوہ ازیں نوازشریف کے خلاف احتساب عدالت میں ایوان فیلڈ ریفرنس بھی زیر سماعت ہے جس کے باعث وہ بہت پریشان ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
The post والدہ کی صحت میں بہتری آئی، مریم نواز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Km7JZh
via IFTTT
No comments:
Post a Comment