فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, June 30, 2018

میں نے فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، چوہدری نثار

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ انھوں نے فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، آپریشن کے ذریعے کراچی میں امن قائم کیا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے حلقہ این اے 59، چکری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کہا 34 سال کی سیاست میں صرف اپنے علاقے کو ترجیح دی ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے جلسے میں کہا کہ ان کے مخالف کو جو حیثیت حاصل ہے وہ بھی محض اس لیے ہے کہ وہ چوہدری نثار کا مخالف ہے، کہا میں نے ہر گاؤں میں پکی سڑکیں بنائیں، اب ایک اور گاؤں کو بھی بجلی فراہم کر دی ہے۔

مسلم لیگ کے ناراض رہنما نے کہا کہ نواز شریف، عمران خان اور زرداری سن لیں، انھوں نے دریاے سواں کا پانی پیا ہے، ٹکٹ لینے کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کو ترجیح دی ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ وہ برادری کی بجائے قومی سیاست کرتے ہیں، کہا اپنے علاقے کو ترقی کی راہ پر گام زن کیا، سیاست میں آکر کوئی فیکٹری یا مل نہیں لگائی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے مخالفوں کے دور میں سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہوتی تھیں، اس علاقے میں کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں ان کی خدمت کا نشان نہ ہو۔

چوہدری نثار کو ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ


چوہدری نثار نے کہا میں نے خاکوں کے مسئلے پر کہا سوشل میڈیا بند کر دوں گا، سوشل میڈیا میرے ایمان سے بڑی چیز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان ناراضی کے باعث ن لیگ نے انھیں ٹکٹ جاری نہیں کیا، جس پر انھوں نے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post میں نے فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، چوہدری نثار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MzAG0o
via IFTTT

No comments:

Post a Comment